0
Wednesday 13 Oct 2021 12:10

ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے5 سے 3 نام آئیں گے، عامر ڈوگر

ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے5 سے 3 نام آئیں گے، عامر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔ عامر ڈوگر نے کہا وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے تین سے پانچ نام آئیں گے، ان تین سے پانچ ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 958482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش