QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس، چینی باشندوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا

13 Oct 2021 15:31

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ارشد منظور کا کہنا تھا کہ چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے موصول ہونیوالی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ چین کے ڈپٹی قونصل جنرل نے تمام منصوبوں پر دی جانیوالی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ برائے چائینز سکیورٹی ارشد منظور کی زیرصدارت محکمہ داخلہ لاہور میں اجلاس ہوا۔ چائینیز قونصلیٹ سے ڈپٹی قونصل جنرل چائینیز اور ایکٹنگ قونصل جنرل بھی ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ انرجی، انڈسٹری، فارن آفس لاہور اور دیگر سکیورٹی فورسز کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایس پی یو کے ایس ایس پی محمد عثمان، ڈی پی او خوشاب، ڈی پی او سرگودھا نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں اوریل سرامک بھلوال، پائنیر سیمنٹ سرگودھا اور سپیشل اکنامک زون فیصل آباد کے معاملات کو بھی زیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں چائنیز کو مہیا کی جانیوالی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، جن منصوبوں پر چینی باشندوں کی تعداد کم ہے وہاں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی کم کرنے پر غور کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ارشد منظور کا کہنا تھا کہ چائنیز سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے موصول ہونیوالی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ چین کے ڈپٹی قونصل جنرل  نے تمام منصوبوں پر دی جانیوالی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چائنیز ڈپٹی قونصلر جنرل نے کہا کہ پنجاب میں کام کرنیوالے تمام چائینیز پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 958509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958509/محکمہ-داخلہ-میں-اہم-اجلاس-چینی-باشندوں-کی-سکیورٹی-کا-جائزہ-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org