QR CodeQR Code

گوادر، گرلز اسکول کی چھت گرنے سے متعدد طالبات زخمی

13 Oct 2021 15:42

ڈاکٹروں کے مطابق طالبات کو معمولی نوعیت کے زخم لگے تھے، جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گوار کے ایک مقامی گرلز ہائی اسکول میں چھت گر گئی ہے، جس سے متعدد طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کی بستی سربندن میں گرلز ہائی اسکول کی جماعت ھفتم کے کلاس روم کی چھت گر گئی ہے۔ چھت گرنے سے سات طالبات زخمی ہو گئی، جنہیں فوری طور پر بی ایچ یو ہسپتال سربندن منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی طالبات بلکل ٹھیک ہیں اور انہیں معمولی نوعیت کے زخم لگے تھے۔ طالبات کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کے گھر بھیج دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 958510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958510/گوادر-گرلز-اسکول-کی-چھت-گرنے-سے-متعدد-طالبات-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org