QR CodeQR Code

قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کا فیصلہ، ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا

13 Oct 2021 19:14

ملزم محمد مہد عظمت کیخلاف 2020 میں تھانہ صدر سانگلہ ہل میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے قادیانی طاہر محمود کو گولیاں مار کر قتل کرنے اور تین افراد طارق محمود، طبیب اور سعید کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے مقتول اور زخمیوں کی عبادتگاہ کے دروازے پر گولیاں برسائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سانگلہ ہل میں قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزم محمد مہد عظمت کو دو بار عمر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کم عمر ہے، ورنہ ملزم کو سزائے موت دی جاتی۔ عدالت نے ملزم پر چار لاکھ روپے جرمانہ اور چار لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کیا۔

ملزم محمد مہد عظمت کیخلاف 2020 میں تھانہ صدر سانگلہ ہل میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے قادیانی طاہر محمود کو گولیاں مار کر قتل کرنے اور تین افراد طارق محمود، طبیب اور سعید کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے مقتول اور زخمیوں کی عبادتگاہ کے دروازے پر گولیاں برسائیں۔ عدالت نے تین افراد کو زخمی کرنے پر ملزم کو 21 سال قید کی الگ سے سزا سنائی۔ دو بار عمر قید کیساتھ ہر زخمی کے کیس میں سات، سات سال قید کی سزا دی گئی۔ فیصلہ کے بعد مجرم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 958511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958511/قادیانیوں-کی-عبادت-گاہ-پر-حملہ-کیس-کا-فیصلہ-ملزم-کو-دو-بار-عمر-قید-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org