QR CodeQR Code

نیب کی ٹیم کا اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ

13 Oct 2021 16:40

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب ٹیم نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب ٹیم نے کارروائی کا آغاز کر دیا، اب تک کی اطلاعات کے مطابق آغا سراج درانی کی رہائش گاہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے نیب کی ٹیم کو گھر کے اندر جانے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، اہلیہ اور بیٹوں سمیت 9 کی ضمانت منظور کرلی گئی۔


خبر کا کوڈ: 958523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958523/نیب-کی-ٹیم-کا-اسپیکر-سندھ-اسمبلی-آغا-سراج-درانی-گرفتاری-کیلئے-گھر-پر-چھاپہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org