0
Wednesday 13 Oct 2021 21:38

باہمی رواداری کیلئے ہر ایک فرد کردار ادا کرے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

باہمی رواداری کیلئے ہر ایک فرد کردار ادا کرے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آپسی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی مذموم کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں رواداری کو بنائے رکھنے میں ہم اپنا کردار ادا کریں۔ ضلع بارہمولہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مفادات اور احساسات کی ترجمانی اور تحفظ میں این سی کا کلیدی رول رہا ہے اور آج بھی ہماری جماعت عوامی اُمنگوں اور خواہشات کو ملحوظ نظر رکھے ہوئے بر سر جد و جہد ہے اور  لوگوں کے بنیادی حقوق، آئینی اور مراعات کی حصولیابی کے لئے قانونی جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سخت ترین دور، مشکل ترین چیلنجوں اور امتحان کی گھڑیوں کا پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کرتی آئی ہے اور آج بھی لوگوں کی پشت پناہی اور اشتراک سے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم اور ثابت قدم ہے۔
خبر کا کوڈ : 958553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش