0
Wednesday 13 Oct 2021 21:01

بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہوگی، سیتا رمن

بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہوگی، سیتا رمن
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مرکزی وزیر خارجہ نرملا سیت ارمن نے بھارت کی دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کا کہ رواں مالی سال ملک دو پوائنٹ کے اضافے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ امریکہ کے دورے پر گئیں سیتا رمن نے منگل کو ہاورڈ کنیڈی اسکول میں منعقد ایک مباحثے میں سوال جواب کے دوران کہا کہ مالی سال 2022ء 2023ء کے دوران ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 7.5 فیصد سے 8.5 فیصد کے درمیان ہوسکتی ہے جس کے اگلے دہائی تک قائم رہنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے ابھی تک اقتصادی ترقی کے تعلق سے کوئی اندازہ نہیں لگایا ہے لیکن عالمی بینک، آئی ایم ایف اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں نے ہندوستان کے لئے قریب قریب اس طرح کے اضافے کی امید ظاہر کی ہے۔ سیتا رمن واشنگٹن میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سالانہ میٹنگوں کے ساتھ ساتھ جی 20 ممالک کے وزرائے مالیات اور مرکزی بینکوں کے گورنر (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے اس وقت ایک ہفتے کے طویل دورے پر امریکہ میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش