QR CodeQR Code

کوئٹہ، ظہور بلیدی کا وزیراعظم سے بلوچستان کے معاملے میں مداخلت کا مطالبہ

13 Oct 2021 20:50

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی کے قائم مقام صدر نے وزیراعلظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں سیاسی بحران پر اپنا مثبت کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے وزیراعظم عمران خان سے صوبے کے سیاسی بحران کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی بحران پر بطور اتحادی وزیراعظم عمران خان اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں وزیراعظم مداخلت کریں تاکہ صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نوبت نہ آئے۔
 
بی اے پی کے قائم مقام صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن نے بھی تحریک عدم اعتماد کی بل پر دستخط کیا ہے۔ وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان میں بھی اختلاف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گورنر بلوچستان پابند ہیں کہ تحریک عدم اعتماد پر 7 روز میں اجلاس طلب کریں۔ ظہور بلیدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کو موقع دیا تھا، لیکن وہ اب اکثریت کھو چکے ہیں۔ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 958564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958564/کوئٹہ-ظہور-بلیدی-کا-وزیراعظم-سے-بلوچستان-کے-معاملے-میں-مداخلت-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org