QR CodeQR Code

جی بی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، وزیر اعظم

13 Oct 2021 22:12

ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور طریقہ کار میں حائل رکاوٹیں دور کریں تاکہ جی بی کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں، جنہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مالی اور انتظامی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنانےکے لئے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے مربوط ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جی بی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ انتظامی اور مالی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور طریقہ کار میں حائل رکاوٹیں دور کریں تاکہ جی بی کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں، جنہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مقامی آبادی کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے علاقے میں جلد سے جلد انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ قبل ازیں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جی بی کے لیے تاریخی پانچ سالہ ترقیاتی پیکیج پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جس کا اعلان ان کی حکومت نے اس سال کے اوائل میں کیا تھا۔ پیکج کے تحت 370 ارب روپے مالی سال 26-2025 تک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے جی بی کو جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان، وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، علی امین خان گنڈا پور، سید امین الحق، بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 958569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958569/جی-بی-میں-ترقیاتی-منصوبوں-پر-کام-کی-رفتار-تیز-کرنے-توجہ-مرکوز-کر-رہے-ہیں-وزیر-اعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org