0
Wednesday 13 Oct 2021 22:16

طالبان حکومت کا غیرذمہ دارانہ رویہ، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور

طالبان حکومت کا غیرذمہ دارانہ رویہ، پی آئی اے  کا فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت اور افغان سول ایوی ایشن کے غیر پیشہ ورانہ رویہ کے خلاف پی آئی اے انتظامیہ نے افغانستان کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکام کی جانب سے پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں مداخلت اور افغان سول ایوی ایشن کے عدم تعاون کے سبب معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں عدم تعاون کے سبب قومی ائیرلائن کا افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر غور بھی کیا جا رہا ہے اور افغانستان کے لئے جاری فلائٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ آئندہ چند روز کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سول ایوی ایشن اور طالبان حکومت کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے، عدم تعاون کے باعث پی آئی اے کو افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش