0
Wednesday 13 Oct 2021 22:32

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو دن دیہاڑے قتل کر دیا ہے۔ پشاور کے علاقے امڑ پایاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اے ایس آئی شہید ہو گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید کی لاش کو تحویل میں لے کر کے ایم یو منتقل کر دیا، جب کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 
پولیس حکام نے  بتایا کہ شہید کی شناخت اے ایس آئی نعمان خان ولد غفور خان سکنہ امڑ پایاں کے نام سے ہوئی، جو گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، کہ تھانہ ارمڑ کی حدود سکندر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 958575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش