0
Wednesday 13 Oct 2021 23:03

بلوچستان دھماکے میں جاں بحق بچوں کے ورثا کا احتجاجی دھرنا

بلوچستان دھماکے میں جاں بحق بچوں کے ورثا کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں 2 روز قبل دھماکے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانحہ کے خلاف لواحقین نے دھرنا دے دیا ہے۔ تربت میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ ریڈ زون کے سامنے دھرنا دے دیا ہے، اس احتجاجی دھرنے میں مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ہے۔ واضح رہے 11 اکتوبر کو تربت کے علاقے کیچ  میں ہوشاب کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ واقعہ کے بعد جب دیکھا گیا تو 3 بچے دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی پڑے تھے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ان میں سے دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ تاحال شدید زخمی حالت میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بچوں کے والدین نے اہل علاقہ کے ہمراہ میتوں کے ساتھ دھرنا دیا ہوا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 958586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش