QR CodeQR Code

سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 12 زخمی

13 Oct 2021 23:38

مقامی انتظامیہ کے مطابق سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں سے بھری کوسٹر شنگوس کے مقام پر روڈ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 سیاح زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں سے بھری کوسٹر شنگوس کے مقام پر روڈ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 سیاح زخمی ہو گئے۔ جن میں سے چھ زخمیوں کو شنگوس میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی باقی چھ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈمبوداس منتقل کیا گیا۔ کوسٹر میں کل 18 افراد سوار تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو کے حکم پر سول ہسپتال ڈمبوداس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 958596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958596/سکردو-سے-گلگت-جانے-والی-سیاحوں-کی-گاڑی-کو-حادثہ-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org