0
Wednesday 13 Oct 2021 23:38

سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 12 زخمی

سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑیوں کو حادثہ پیش آنے سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں سے بھری کوسٹر شنگوس کے مقام پر روڈ کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12 سیاح زخمی ہو گئے۔ جن میں سے چھ زخمیوں کو شنگوس میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی باقی چھ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈمبوداس منتقل کیا گیا۔ کوسٹر میں کل 18 افراد سوار تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر روندو کے حکم پر سول ہسپتال ڈمبوداس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش