0
Wednesday 13 Oct 2021 23:41

پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد سے سندھ کی جامعات کے حالات ابتر ہیں، اسماعیل راہو

پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد سے سندھ کی جامعات کے حالات ابتر ہیں، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت آنے کے بعد سے سندھ کی جامعات کے حالات ابتر ہیں۔ اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی جامعات کی گرانٹ آدھی کردی ہے، گرانٹ کم ہونے سے سندھ کی جامعات شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ وزیر جامعات کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافے سے جامعات کے اخراجات دگنے ہوئے ہیں، وفاقی حکومت نے گرانٹ میں کمی کرکے جامعات کے لئے بحران پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق جامعات کو پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے بجٹ میں اضافہ کرے، سندھ حکومت نے 6 ارب روپے گرانٹ جامعات کے لئے رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش