0
Thursday 14 Oct 2021 00:02
ڈی آئی خان، کالعدم جماعت کی میلاد ریلی

شیعہ جماعتوں کا ڈیرہ انتظامیہ سے معاہدات کی پاسداری کا مطالبہ

شیعہ جماعتوں کا ڈیرہ انتظامیہ سے معاہدات کی پاسداری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع جماعتوں نے انتظامیہ سے معاہدات کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کالعدم جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کی جانب سے انصاف پارک، نیو بنوں چونگی سے عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میں میلاد ریلی نکالی گئی، جو کہ بنوں روڈ سے گزر کر حقنواز پارک میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس میلاد ریلی کے خلاف انجمن متولیان، مجلس وحدت مسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے مشترکہ طور پر پولیس اور انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے، جس میں انتظامیہ و پولیس سے اس غیر قانونی ریلی کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس اربعین کے موقع پہ مشی کی غرض سے تشیع کا جو جلوس برآمد ہوا تھا، اس کے خلاف مقامی اہلسنت نے درخواست دی تھی، جس کو جواز بناکر انتظامیہ نے رواں برس مشی کا جلوس برآمد نہیں ہونے دیا تھا اور خواتین، باپردہ سید زادیوں پر ایف آئی آر درج کی تھیں۔ اب مقامی انجمنوں نے ان معاہدات کے برعکس برآمد ہونے والی ان ریلیوں کے خلاف بھی نوٹس لینے کیلئے انتظامیہ کو انتباہ جاری کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش