0
Thursday 14 Oct 2021 00:09

ثاقب اکبر نقوی کو ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کانفرنس میں شرکت کی دعوت 

ثاقب اکبر نقوی کو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماہ ربیع الاول میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والی عظیم الشان ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور انتظامات کے حوالے سے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں 24 اکتوبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین'' کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل 30 سے زائد جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش