0
Thursday 14 Oct 2021 00:30

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا غیر معمولی اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا غیر معمولی اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی دس گرام قیمت 1 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 51 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 958613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش