QR CodeQR Code

اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

14 Oct 2021 11:09

سابق صدر آصف زرداری مشکوک ٹرانزکشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری نے اگلی بار پیپلزپارٹی کے حکومت میں آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری مشکوک ٹرانزکشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک معیشت مزیدنیچےنہ آجائے سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 958642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958642/اگلی-باری-پیپلز-پارٹی-کی-ہو-گی-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org