0
Thursday 14 Oct 2021 11:09

اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری نے اگلی بار پیپلزپارٹی کے حکومت میں آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری مشکوک ٹرانزکشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں۔صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک معیشت مزیدنیچےنہ آجائے سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 958642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش