0
Thursday 14 Oct 2021 14:21

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی مریم نواز سے ملاقات

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی مریم نواز سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم نے جاتی امراء رائیونڈ میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر، قونصل جنرل ولیم میکا نیولے، پبلک افیئرز آفیسر برائس آئشم کا جاتی امرا پہنچنے پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے استقبال کیا۔

مریم نواز اور امریکی ناظم الامور کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمیشہ ہی انتہائی اہم رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 958676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش