0
Thursday 14 Oct 2021 16:16

ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے، راغب نعیمی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام محسن اسلام ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے علامہ رضاء مصطفے کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی علامہ راغب حسین نعیمی تھے۔ تقریب سے علامہ پیر محمد اصغر نورانی اور علامہ محمد علی نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔ محسن اسلام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی دینی ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے، جنہوں نے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی قومی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، وہ محسن پاکستان تھے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا اہم کردارتھا، دشمن بھارت کو آج جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔
 
علامہ رضاء مصطفے نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان حقیقی معنوں میں پاکستان کے ہیرو ہیں، ان کی وفات سے ملک و قوم کا بے حد نقصان ہوا، ڈاکٹر قدیر نے ملک کو ایٹمی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ علامہ محمد اصغر نورانی اور علامہ محمد علی نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھے گی، انہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا، قوم محسن پاکستان سے محروم ہو گئی جنہوں نے دل و جان سے پاکستان کی خدمت کی، قوم ان کی خدمات فراموش نہیں کرے گی، محسن پاکستان کی وفات سے پوری قوم غمزد ہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 958695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش