0
Thursday 1 Sep 2011 17:44

ڈی آئی خان کو جاگیرداروں کے چنگل میں نہیں دیں گے، حکومت ذوالفقار مرزا کے بیان کا نوٹس لے، مولانا فضل الرحمن

ڈی آئی خان کو جاگیرداروں کے چنگل میں نہیں دیں گے، حکومت ذوالفقار مرزا کے بیان کا نوٹس لے، مولانا فضل الرحمن
 ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سرائیکی عوام کو الگ صوبہ میں دھکیل کر جاگیرداروں کے چنگل میں نہیں دیں گے۔ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پارٹی میں اعلٰی سطح مشاورت جاری ہے، جس کے بعد باقاعدہ موقف سامنے لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہم نے جاگیرداروں کو کمزور کر دیا ہے، الگ صوبہ کے نام پر یہاں کے عوام کو دوبارہ استحصالی طبقہ کے حوالے نہیں کریں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں حالات کی خرابی کی ایک وجہ بے روزگاری بھی ہے اور حکومت کو چاہئے کہ ذوالفقار مرزا کے بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کراچی میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں ذوالفقار مرزا کے بیان کو بھی شامل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھو س اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 95870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش