0
Thursday 14 Oct 2021 18:10

وزیراعلیٰ جام کمال اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات

وزیراعلیٰ جام کمال اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے درمیان آج ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے۔ حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش