0
Thursday 14 Oct 2021 20:51

وادی کشمیر میں ’این آئی اے‘ کے پے درپے چھاپے، 9 افراد گرفتار

وادی کشمیر میں ’این آئی اے‘ کے پے درپے چھاپے، 9 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل اور بدھ کو چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں کل ملا کر 18 مقامات پر چھاپے مار کر 9 افراد کو گرفتار کیا۔ این آئی اے کی طرف سے بدھ کو دو بیان جاری کئے گئے۔ پہلے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملی ٹنسی سازش کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں 16 مقامات پر چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔ دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر میں مزید دو مقامات پر چھاپے ڈالے گئے اور 5 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے چھاپوں کے دوران الیکٹرانک آلات اور جہادی کاغذات ضبط کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شدگان مختلف جنگجو تنظیموں کے ساتھ اعانت کاروں کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور وہ جنگجوؤں کو جنگجویانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے منطقی و دیگر سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس کالعدم جنگجو تنظیموں  لشکر طیبہ، جیش محمد، حزب المجاہدین، البدر اور ان سے وابستہ دیگر ٹی آر ایف جیسی تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر، دہلی اور دوسرے بڑے شہروں میں کارروائیاں انجام دینے کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے متعلق درج کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان جنگجو تنظیموں کے اعانت کار ہمسایہ ملک میں بیٹھے اپنے ہینڈلرس اور کمانڈروں کے ساتھ سازشیں کر رہے ہیں اور یہاں مقامی نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ان جنگجوؤں نے کئی پُرتشدد کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں عام شہریوں اور بھارتی فورسز اہلکاروں کی ہلاکتیں اور وادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 958721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش