QR CodeQR Code

تقسیم کی سیاست روکی نہ گئی تو بھارت قائم نہیں رہیگا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

14 Oct 2021 21:03

این سی کے صدر نے کہا کہ یہ ایک طوفان ہے جس نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، مسلمانوں، سکھوں اور ہندؤں کو پورے ملک میں تقسیم کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا  ہے کہ  ہندوستان میں ایک طوفان بپا ہے جہاں فرقوں کو تقسیم کیا جارہا ہے، اگر اسے فوری طور پر روکا نہیں جاتا تو ملک قائم نہیں رہ سکتا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک طوفان ہے جس نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، مسلمانوں، سکھوں اور ہندؤں کو پورے ملک میں تقسیم کیا جارہا ہے، اگر یہ تقسیم کی سیاست بند نہیں ہوئی تو ملک قائم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا اور ہمیشہ بھارت کے ساتھ ہی رہے گا، چاہے میں رہوں یا نہ رہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ (عسکریت پسند) مجھے تبدیل نہیں کر سکتے چاہے وہ مجھے گولی مار دیں، ہم سب کو مل کر ہمت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے اور خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اساتذہ جو نوجوان طالب علموں کو تعلیم کے نور سے منور کرتی تھی، اسے قتل کرنا اسلام کی خدمت نہیں ہے۔ کشمیر میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، ہمت نہیں ہارنی ہے ان سے ڈرنا نہیں ہے، یہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 958722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958722/تقسیم-کی-سیاست-روکی-نہ-گئی-بھارت-قائم-نہیں-رہیگا-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org