0
Thursday 14 Oct 2021 19:16

کوئٹہ، حکومت کیجانب سے مختلف مقامات پر ویکسی نیشن جاری

کوئٹہ، حکومت کیجانب سے مختلف مقامات پر ویکسی نیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے ویکسی نیشن کیلئے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف اسکولوں، کالجوں، پارکوں اور مارکیٹوں میں ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ اطلاعات کے مطابق اسکولوں میں پندرہ اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی گئی۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پبلک پارکس، مارکیٹوں، بس اڈوں وغیرہ میں ان کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں کی جاری ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائی جارہی ہے۔ صوبائی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر 30 اکتوبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 958726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش