QR CodeQR Code

عمران خان کی نااہلی پاکستان کی معیشت کیلئے زیر قاتل ثابت ہوئی، شازیہ مری

14 Oct 2021 19:50

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں اس شہر کے مینڈیٹ پر شپ خون مارا گیا اور ایسے نالائقوں کو سیلکیڈ کیا گیا، جو شہر سے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والوں کا بھی احساس ہوگیا کہ نااہل نالائقیوں کو ورلڈکپ بھی اپنے نام کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کے شعبہ اطلاعات سے تعلق رکھنے والے  عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ 17 اکتوبر کے جلسے میں کراچی کی عوام بڑی تعداد میں شریک ہوکر ثابت کرے گی کہ 2018ء کے الیکشن میں اس شہر کے مینڈیٹ پر شپ خون مارا گیا اور ایسے نالائقوں کو سیلکیڈ کیا گیا، جو شہر سے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت پر یقین رکھا ہے اور ایک ایسے موقع پر جب عمران خان حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی ہر ایسے منصوبے شکست فاش دے گی، 17 اکتوبر کا جلسہ عمران خان کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا۔ اجلاس میں سسسی پلیجو، عاجز دھامراہ، شہلا رضا، آصف خان، شکیل چوہدری، وقاص شوکت، شہزاد مجید، جانی میمن، میر عباس تالپور اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 958728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958728/عمران-خان-کی-نااہلی-پاکستان-معیشت-کیلئے-زیر-قاتل-ثابت-ہوئی-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org