0
Thursday 14 Oct 2021 20:47

سوشل میڈیا صارفین پر سخت حکومتی پابندیاں عائد

سوشل میڈیا صارفین پر سخت حکومتی پابندیاں عائد
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا ترمیم شدہ رولز 2021ء جاری کر دیئے گئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق انتہاء پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی۔ سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولز اہم کردار ادا کریں گے۔

ترمیم شدہ رولز کے تحت پاکستانی صارفین کو آئین کی شق 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔ دوسروں کی نجی زندگی، ثقافتی اور اخلاقی رجحانات سمیت بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔ یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 958737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش