1
0
Thursday 14 Oct 2021 22:27

بیروت، حزب اللہ اور تحریک امل کے پرامن مظاہرین پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

بیروت، حزب اللہ اور تحریک امل کے پرامن مظاہرین پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے دارلحکومت بیروت میں حزب اللہ اور تحریک امل کے پرامن مظاہرین پر مسلح افراد کی فائرنگ میں کم سے کم 6 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اسرائیل نواز لبنان فورسز پارٹی کے کارندوں نے کی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللہ اور تحریک امل کے سینکڑوں حامی بیروت دھماکوں کی تحقیقات کرنے والی عدالت کے جج طارق بیطار کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج کے لیے جمع تھے۔ لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد اطراف کی عمارتوں پر پہلے سے چھپے ہوئے تھے۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ لبنانی سیکورٹی فورس نے مسلح حملہ آوروں میں سے بعض کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

لبنان کی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ لبنانی فوج نے الشیاح اور عین الرمانہ جیسے علاقوں میں پوزیشن سنھبال لی ہے اور مسلح افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اپنے حامیوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ فتنے سے دور رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کا مقصد ملک کے مختلف سیاسی دھڑوں کو آپس میں الجھانا ہے۔ بیروت میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور جگہ جگہ مظاہرے جاری ہیں۔

دریں اثنا لبنان کے المیادین چینل نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے وقت لبنان فورسز پارٹی کے حکام موقع پر موجود تھے اور فائرنگ کی نگرانی کر رہے تھے۔ مسلح افراد نے مظاہرین کے سروں اور سینوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولی چلائی۔ دوسری جانب لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کرنے والوں اور سہولت کاروں میں سے کئی افراد کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیروت کی گلیاں سنساں ہیں، فوجی دستے مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لبنان فورسز پارٹی کا قیام 90-1975 کی سول وار کے دوران عمل میں لایا گیا تھا۔ ایل ایف ملیشیا کو اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 958748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نوران
Pakistan
بیروت، حزب اللہ اور تحریک امل کے پرامن مظاہرین پر فائرنگ، 6 جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
یہ فتنے کا آغاز ہے جیسے عمر سعد نے پہلے تیر سے کربلا میں کیا تھا۔!
ہماری پیشکش