0
Thursday 14 Oct 2021 22:46

کوہاٹ میں تہرے قتل کی واردات، بھانجے کی فائرنگ سے ماموں، ممانی اور انکی بچی جاں بحق

کوہاٹ میں تہرے قتل کی واردات، بھانجے کی فائرنگ سے ماموں، ممانی اور انکی بچی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں گھریلو چپقلش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور کزن کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ قاتل مقتول کا بھانجا ہے، جس نے معمول تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں، ممانی اور ان کی بچی کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش