QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کی مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد

14 Oct 2021 23:21

الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے صوبائی حکومت کی نمائندگی کی۔ حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی تاہم الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دی اور مؤقف اختیار کیا کہ دسمبر میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے انتخابات کرانا چاہتے ہیں، دوسرے مرحلے میں مئی میں انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن میں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے صوبائی حکومت کی نمائندگی کی۔ حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل کے ساتھ تحصیل کونسل کے انتخابات کی بھی تجویز دی تاہم الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔


خبر کا کوڈ: 958758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958758/خیبر-پختونخوا-حکومت-کی-مرحلہ-وار-بلدیاتی-انتخابات-کرانے-تجویز-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org