QR CodeQR Code

منگچر، فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد جانبحق، دو زخمی

14 Oct 2021 23:25

تین گرفتار ملزمان کو لیویز اہلکار کوئٹہ لا رہے تھے، راستے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان منگچر کے مقام پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج کرائم برانچ پولیس کوئٹہ نے حب چوکی میں چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جنہیں کوئٹہ لایا جا رہا تھا۔ سورو کے مقام پر ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر جان بحق ہوگیا، جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک پولیس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم واقعہ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 958759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958759/منگچر-فائرنگ-کے-واقعے-میں-ایک-فرد-جانبحق-دو-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org