0
Thursday 14 Oct 2021 23:25

منگچر، فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد جانبحق، دو زخمی

منگچر، فائرنگ کے واقعے میں ایک فرد جانبحق، دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان منگچر کے مقام پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج کرائم برانچ پولیس کوئٹہ نے حب چوکی میں چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جنہیں کوئٹہ لایا جا رہا تھا۔ سورو کے مقام پر ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر جان بحق ہوگیا، جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک پولیس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم واقعہ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 958759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش