0
Thursday 14 Oct 2021 23:38

یوم شہادت امام حسن عسکریؑ پر کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس 15 اکتوبر کو برآمد ہونگے

یوم شہادت امام حسن عسکریؑ پر کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس 15 اکتوبر کو برآمد ہونگے
اسلام ٹائمز۔ آٹھ ربیع الاول کو یوم شہادت حضرت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت سے کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس جمعہ 15 اکتوبر کو برآمد ہونگے۔ پہلا جلوس کراچی میں شہادت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت سے نشتر پارک سے صبح 7 بجے اور قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے بعد نماز ظہرین برآمد ہونگے۔ نشتر پارک اور قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے نکلنے والے الوداعی چپ تعزیئے کے جلوسوں کی قیادت بوتراب اسکاوٹس کریگی۔ کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے جمعہ 8 ربیع الاول کو نشتر پارک میں چپ تعزیہ کی مرکزی مجلس منعقد ہوگی اور چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے صبح 8 بجے برآمد ہوکر روایتی راستوں، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادار سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

دوسرا جلوس بعد نماز جمعہ قصر مسیب رضویہ سے برآمد ہوکر لسبیلہ، پرانا لیاقت آباد، جیل روڈ سے ہوتا ہوا رات دس بجے کے قریب امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کواٹرز پر اختتام پذیر ہوگا۔ چپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ جلوس کے روٹ، گزرگاہوں اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز، بسیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس کے ساتھ گزرگاہ پر موجود رہے گی۔ بلند عمارتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات ہونگے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جلوس سے قبل روٹ کی سویپنگ کریں گی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش