0
Friday 15 Oct 2021 00:02

افغانستان میں دہشتگرد عراق اور شام سے داخل ہو رہے ہیں، ولادیمر پیوٹن

افغانستان میں دہشتگرد عراق اور شام سے داخل ہو رہے ہیں، ولادیمر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں موجود دہشتگرد افغانستان میں تیزی سے داخل ہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تیزی سے اب افغانستان کا رخ کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کے پاس تخریب کاری کا وسیع تجربہ ہے، لہذا اب افغانستان میں صورت حال آسان نہیں، اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ دہشت گرد افغانستان کے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کریں۔
خبر کا کوڈ : 958773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش