0
Friday 15 Oct 2021 00:11

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن اسمبلی پرویز ملک و لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں اسپیکر قومی اسمبلی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان تھے، انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ اسد قیصر نے لیجند اداکار عمر شریف کے وفات پر بھی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور تینوں شخصیات کے روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔ دعا رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے کی۔

اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کیں، قراداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سلام پیش کرتا ہے، یہ ایوان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سرکاری نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش