0
Friday 15 Oct 2021 13:09

ریحام خان زلفی بخاری سے کیس ہار گئی، جرمانہ بھی عائد

ریحام خان زلفی بخاری سے کیس ہار گئی، جرمانہ بھی عائد
اسلام ٹائمز۔ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات لگانے پر ہرجانہ ادا کرنے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے لندن ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ریحام خان کو زلفی بخاری کو 50 ہزار پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات لگانے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا، دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

دوسری جانب لندن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریحام خان نے زلفی بخاری کو مقدمے کے اخراجات اور ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں زلفی بخاری سے ہتک آمیز الزامات پر معافی بھی مانگ لی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 دسمبر 2019ء کو ریحام خان نے یوٹیوب براڈ کاسٹ میں الزام لگایا تھا کہ نیویارک میں پاکستان کے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت میں زلفی بخاری کا مفاد ہے۔ زلفی بخاری نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ریحام خان کی طرف سے الزامات عائد کرنے پر برطانوی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 958815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش