0
Friday 15 Oct 2021 22:02

مودی حکومت عام کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، محبوبہ مفتی

مودی حکومت عام کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی بحالی کیلئے سب کو ایک ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اقلیتوں کو تحفظ کی فراہمی میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے خطہ چناب کے گول علاقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد لوگ ناخوش ہیں، حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں، ہمارے حقوق پامال ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بے روز گاری آسمان کو چھونے لگی ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے زیادہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ مودی حکومت نے ان کے ساتھ بڑا دھوکہ کیا ہے، ناجائز طریقے سے 370 کو ختم کیا، جواہر لال نہرو اور بھارت کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا، اس کو توڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا، بند راستوں کو کھولنا اور کاروباری راستوں کو دوبارہ کھولنا وقت کی ضرورت ہے۔ پی ڈی پی کی صدر نے بتایا مفتی محمد سعید کا نظریہ بالکل صاف تھا کہ سیلف رول کی مدد سے ہم اپنے وسائل سے کام چلا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جموں و کشمیر اور ملک کے درمیان (دفعہ 370) کے رشتے کو بحال کیا جائے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہاں پنچوں، سرپنچوں، ڈی ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کو اپنے علاقوں میں جانے نہیں دیا جاتا ہے، حکومت یہاں سیاسی سرگرمیوں کو بحال نہیں کرنا چاہتی، اخبار والوں کو بند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر وادی میں نوجوانوں اور لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر نے بتایا کہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عام کشمیریوں پر ظلم کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش