0
Friday 15 Oct 2021 19:36

بھارت خود کفیل مہم کی بنیاد پر دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنے گا، نریندر مودی

بھارت خود کفیل مہم کی بنیاد پر دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنے گا، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’خود کفیل بھارت مہم‘ کے تحت ہمارا مقصد ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانا ہے اور یہاں ایک جدید فوجی صنعت کو ترقی دینا ہے۔ نریندر مودی نے یہ بات وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو ’وجے دشمی‘ کے موقع پر سات نئی دفاعی کمپنیوں کو قوم کے لئے وقف کرنے کے لئے منعقدہ ایک ورچول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور دفاعی صنعت ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا کہ یہ سات کمپنیاں آنے والے وقتوں میں ملک کی فوجی طاقت کا مضبوط اڈہ بن جائیں گی۔ بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کی تشکیل سے ڈاکٹر کلام کا ایک مضبوط ہندوستان بنانے کا خواب پورا ہوگا۔

نریندر مودی نے کہا کہ آج سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور ہندوستان کی تعمیر کے لیے جس طرح کلام صاحب نے اپنی زندگی وقف کی، یہ ہم سب کے لئے ایک تحریک ہے۔ دفاعی شعبہ میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں دفاعی شعبے میں اس سے زیادہ شفافیت، اعتماد اور ٹیکنالوجی پر مبنی اپروچ پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد پہلی بار ہمارے دفاعی شعبہ میں اتنی بڑی اصلاحات ہورہی ہیں، جمود کی پالیسیوں کے بجائے سنگل ونڈو سسٹم کا نظم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش