0
Friday 15 Oct 2021 19:30

بھارت میں کورونا ایکٹیو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.60 فیصد

بھارت میں کورونا ایکٹیو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.60 فیصد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان فعال کیسز کی شرح 0.60 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعرات کو ملک میں 30 لاکھ 26 ہزار 483 افراد کو کورونا کے خلاف ویکسین دی گئی اور اب تک 97 کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 553 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16،862 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 592 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 19391 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 82 ہزار 100 تک بڑھ گئی ہے۔

فعال کیسز 2908 سے کم ہو کر دو لاکھ تین ہزار 678 پر آگئے ہیں۔ وہیں 379 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 451814 ہوگئی ہے۔ بھارت میں صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.07 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.60 فیصد تک کم ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔ ریاست کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1802 سے کم ہوکر 96421 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش