0
Friday 15 Oct 2021 18:19
شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو معمول کی خبر سمجھا جاتا ہے

افغانستان سے فوج نکلی ہے، امریکی شیطنت نہیں، علامہ جواد نقوی

طالبان اور امریکہ نے ایک دوسرے کو نہیں شیعوں کونقصان پہنچایا
افغانستان سے فوج نکلی ہے، امریکی شیطنت نہیں، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروة الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ مسجد بیت العتیق لاہور میں خطبہ جمعہ میں حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا معاملہ پیچیدہ ہے۔ افغانستان سے امریکہ کی فوج نکلی ہے، امریکی شیطنت نہیں۔ امریکہ نے افغانستان کو ایسی حالت میں چھوڑ دیا ہے کہ طالبان اپنا ملک خود چلائیں۔ لاہور میں جمعہ کے خطبہ کے دوران جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ دن روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ، عراق اور شام سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کر رہا ہے، امریکہ نے داعش کو بنایا، اب انہیں طالبان سے لڑوایا جا رہا ہے۔ طالبان اور داعش ایک ہی ہیں، طالبان خود داعش بن کر بھی کارروائیاں کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبانوں کی حکومت کے بعد افغانستان میں سب سے پہلے  شیعہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائیل شیعہ دشمنی میں ملوث ہیں، دیگر اسلامی ممالک سے دوستی ہے۔ تمام دہشت گرد تنظیمیں شیعہ کو ختم کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ بدقسمتی سے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کو معمول کی خبر سمجھا جاتا ہے۔ افغانستان میں طالبان اور امریکہ نے ایک دوسرے کو نہیں شیعوں کو نقصان پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 958863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش