0
Friday 15 Oct 2021 19:26

ڈی آئی خان، کورائی میں میلاد مصطفٰی (ص) ریلی برآمد

ڈی آئی خان، کورائی میں میلاد مصطفٰی (ص) ریلی برآمد
اسلام ٹائمز۔ ماہ ربیع الاول عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کورائی میں نماز جمعہ کے بعد میلاد ریلی برآمد ہوئی۔ جشن میلادالنبی (ص) کے حوالے سے جامع مسجد شاہ صاحب کورائی سے میلاد ریلی برآمد ہوئی، جس کی قیادت پیر سید زاہد حسین شاہ اور ملک ثناءاللہ کھوکھر نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جشن ولادت رسول (ص) شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور عاشقانِ رسول (ص) اپنے اپنے انداز میں اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میلاد منانا ہمارا ایمان اور ختم نبوت (ص) کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ میلاد ریلی کورائی بازار سے ہوتی ہوئی بائی پاس، مڈی چوک، ظفر آباد کالونی اور مین ٹانک روڈ کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی کورائی اڈا پر اختتام پذیر ہوئی۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی اور ملک میں پائیدار امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ریلی کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 958866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش