0
Friday 15 Oct 2021 21:08

جام صاحب مقابلے کا شوق رکھتے ہیں تو مقابلہ کر لیں، عبدالقدوس بزنجو

جام صاحب مقابلے کا شوق رکھتے ہیں تو مقابلہ کر لیں، عبدالقدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر ناراض حکومتی اراکین کوئٹہ واپس آچکے ہیں۔ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان کھیتران نے کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی گمراہ کن صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کی 20 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں پیش کر دیں گے۔ جام صاحب اگر مقابلہ کرنے کا شوق رکھتے ہیں تو مقابلہ کر لیں۔ تحریک عدم اعتماد کے دن پتہ چل جائے گا کہ اکثریت کس کے پاس ہے۔
 
اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے دو ٹکڑوں کے حوالے سے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد پارٹی کو دوبارہ یکجا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ جام کمال صاحب پارٹی کی صدارت سے استعفی دے چکے ہیں۔ اب وہ پارٹی کے صدر نہیں ہیں۔ قائم مقام صدر کے تقرر کے بعد جواز نہیں بنتا تھا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔
خبر کا کوڈ : 958877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش