0
Friday 15 Oct 2021 21:36

کوئٹہ میں شہادت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت پر جلوس برآمد

کوئٹہ میں شہادت امام حسن عسکریؑ کی مناسبت پر جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہادت امام حسن عسکریؑ کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عزاداروں کی جانب سے جلوس اور تابوت امام حسن عسکریؑ برآمد ہوا۔ جلوس میں گیاہویں امامؑ کے مصائب پر مبنی نوحے پڑھے گئے اور ماتمداری ہوئی۔ جلوس عزاء مسجد و امامبارگاہ پنجابی سے برآمد ہوا اور عزادار نوحہ خوانی اور ماتمداری کرتے ہوئے شہداء چوک علمدار روڈ تک آئیں۔ جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی، علماء اور دیگر عمائدین نے کیں۔ جلوس عزاء میں نظم و ضبط کی بہتری کیلئے رضاکار اور اسکاؤٹس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار کثیر تعداد میں تعینات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 958881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش