QR CodeQR Code

ہرنائی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

15 Oct 2021 22:01

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 1 اور گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج کی شب 7 بجکر 13 منٹ پر بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کی گہرائی زمین میں 20 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 958882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958882/ہرنائی-اور-گرد-نواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org