QR CodeQR Code

سندھ میں کورونا وائرس صورتحال، مزید 5 مریض جاں بحق اور 423 نئے کیسز رپورٹ

15 Oct 2021 22:34

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے 10 ہزار 877 مریض بھی شامل ہیں، اس وقت 21 ہزار 958 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 21 ہزار 254 گھروں میں، 28 آئسولیشن مراکز میں اور 252 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے مزید پانچ مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی تعداد 7525 ہو گئی ہے، جبکہ 18 ہزار 622 ٹیسٹ کرانے پر 423 نئے کیسز سامنے آئے، یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں کہا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید پانچ مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں، جس سے اموات کی تعداد 7525 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے 10 ہزار 877 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 21 ہزار 958 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 21 ہزار 254 گھروں میں، 28 آئسولیشن مراکز میں اور 252 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں 15 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 958887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/958887/سندھ-میں-کورونا-وائرس-صورتحال-مزید-5-مریض-جاں-بحق-اور-423-نئے-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org