0
Friday 15 Oct 2021 23:42

شفاف انتخابات ہوگئے تو پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہیں بنا سکتی، مصطفیٰ کمال

شفاف انتخابات ہوگئے تو پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہیں بنا سکتی، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی پر مسلط پیپلز پارٹی کا غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام چلنے والے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو پیپلز پارٹی کی جاگیر سمجھ کر کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ سندھ حکومت کے حوالے کر رہا ہے، جو ناصرف قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، بلکہ کراچی دشمنی اور ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، غیر منتخب شدہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کے وسائل اور اداروں کو کسی صورت سندھ حکومت کے حوالے نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے کہ پہلے فنڈز روک کر اداروں کو تباہ و برباد کرتی ہے، پھر اداروں پر قبضہ کرتی ہے اور میرٹ کا قتل کرکے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو بھرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پی ایس پی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صحت اور تعلیم خالصتاً مقامی حکومتوں کا کام ہے، ایک صوبائی وزیر اور اسکا سیکریٹری صوبے بھر کے اسکولوں اور اسپتالوں کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اور مہذب اقوام میں صحت اور تعلیم کے مراکز مقامی حکومتوں کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے بجائے صرف ایک ایجنڈے پر گامزن ہے کہ ملک کو 70 فیصد اور سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کے وسائل کو مزید کیسے لوٹا اور قبضے میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوگئے تو پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت نہیں بنا سکتی، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہر انتخابات کو اپنا آخری الیکشن سمجھ کر قیامت خیز لوٹ مار کرتی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں کو مقامی حکومتوں کے زیر انتظام دیا جائے اور صوبائی سطح پر صرف قانون سازی یا پالیسیاں مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اور عباسی شہید اسپتال کو سندھ حکومت کی تحویل میں دینے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق نہیں دیا گیا، تو حالات کی خرابی کی زمہ دار پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 958903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش