0
Friday 15 Oct 2021 23:42

حکومت نے کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دیدی

حکومت نے کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھلونے کی اجازت دے دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا ہے، آوٴٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر 500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب 28 اکتوبر  کو این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظرثانی کی جائے گی، فورم نے اس امر پہ زور دیا کہ عوام کو ویکسینیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنانا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 958904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش