0
Friday 15 Oct 2021 23:43

پشاور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

پشاور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شاہ پور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور نعشوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زبانی تکرار پر پیش آیا، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش